مکہ اتحاد کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں منعقد ہونے کا امکان
وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کا انکشاف
November 9, 2026 · اہم خبریں
ترکی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ منظوری کے لیے پارلیمان میں پیش کردیا
پاکستان ممکنہ طور پر نومبر میں مکہ اتحاد میں شامل ممالک کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔یہ بات وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتائی۔
اس پیش رفت سے براہ راست آگاہ وزارت خارجہ ذریعے کے مطابق اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی نے گذشتہ ماہ ریاض میں بھی اجلاس منعقد کیا تھا، جس میں سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی صورت حال اور خطرات کا جائزہ لیا گیا۔
ٹیگز: