بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے دی، 10سال قید کی سزا

سابق رکن صوبائی اسمبلی کو ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں سزا سنائی گئی

November 10, 2026 · قومی

بلوچستان ہائی کورٹ نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کالعدم قرار دے دی، دس سال قید کی سزا

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف سرکاری اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور انہیں 10 سال قیدِ بامشقت اور دیت کی سزا سنا دی۔

ہائی کورٹ نے 4 ستمبر 2020 کو عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو ٹریفک سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کی ہلاکت کے مقدمے میں 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔