ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر روپوش
ایرانی دھمکیاں اسکاٹ بیسینٹ کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔امریکی محکمہ خزانہ
ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر روپوش
فاکس نیوز ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بیسینٹ اور ان کے خاندان کو ملنے والی دھمکیاں انتہائی سنگین مرحلے تک پہنچ چکی تھیں، جس کے باعث انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے بھی اس منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیاں اسکاٹ بیسینٹ کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتیں۔ وہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کے لیے مالی پابندیوں اور تجارتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔ ان میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سٹیفن ملر بھی شامل ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی جانب سے ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے اور مختلف پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی جاری ہے۔