خلائی تاریخ رقم کرنے کا موقع، پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے غیر ملکی بنیں گے
یہ چین کے خلائی پروگرام کا پہلا مشن ہوگا جس میں چینی اور کسی دوسرے ملک کے خلا باز مشترکہ طور پر خلائی سفر کریں گے۔
خلائی تاریخ رقم کرنے کا موقع، پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے غیر ملکی بنیں گے
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز چین کے انسانی خلائی مشن میں شامل ہوگا۔
یہ چین کے خلائی پروگرام کا پہلا مشن ہوگا جس میں چینی اور کسی دوسرے ملک کے خلا باز مشترکہ طور پر خلائی سفر کریں گے۔ اس طرح پاکستان کو عالمی خلائی تحقیق میں ایک نئی شناخت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
چینی سفارتخانے کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دلچسپی بڑھانے کا ذریعہ بھی بنے گی۔
اس مشترکہ مشن کے ذریعے دونوں ممالک کو خلائی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی تجربات کے میدان میں تعاون بڑھانے کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
چینی سفارتخانے نے اس تاریخی مشن کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے دو پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں، جن میں سے ایک خلا باز کو حتمی طور پر خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائے گا۔