موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کوپ اجلاس سے خطاب
قدرتی آفات جانی اور مالی نقصانات کا سبب بنتی ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے پاکستان بھی شدید متاثر ہوا ہے
موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کوپ اجلاس سے خطاب
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات جانی اور مالی نقصانات کا سبب بنتی ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے پاکستان بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ملک کو بھاری معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا تک پہنچتے ہیں، لہٰذا قدرتی آفات سے بچاؤ اور ان کے نقصانات کم کرنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیراعظم نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب کے دوران ترک حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے اور بھرپور تعاون کیا۔