سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دیدیا
بانی پی ٹی آئی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، ریفرنڈم سے متعلق خدشات دور کرنا ضروری ہیں، گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کے بیانات کو بے بنیاد اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔
نجی تی وی کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حامی رہے ہیں، ریفرنڈم سے متعلق خدشات دور کرنا ضروری ہیں۔
پروگرام میں شریک وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملاقات کے بعد سیاسی بیانات سے تحریک انصاف کو نقصان ہوگا۔پی ٹی آئی سیاست دانوں کے بجائے ریاست سے لڑ رہی ہے، یہ دیوار سے ٹکرانے کے مترادف ہے۔