ریستوران میں برتن دھونے کی نوکری،ارب پتی اور پھر5دن میں زوال۔ جینسن ہوانگ کی کہانی
ا ستعفے کے بعد شدید قانونی ، مالی اور تفتیشی دباؤ کا سامنا ہے
اینویڈیا سربراہ کا ایک اور معاشقہ پکڑا گیا، کمپنی قیادت سے ہٹانے کی تیاری
امریکہ کو اے آئی اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں اگلی سطح پر لے جانے والے تائیوان نژاد امریکی آئی ٹی ٹائیکون جینسن ہو انگ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عتاب کا شکار ہو چکے ہیں۔ چینی جاسوسہ سے مبینہ تعلقات کے الزامات کے سبب ہوانگ کو کمپنی کے سی ای او کے عہدے سےمستعفی ہونا پڑا۔ کمپنی این ویڈیاز کی قدر گرنے لگی ہے۔ استعفے کی خبر پھیلتے ہی عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں ہلچل مچ گئی۔ جس سے این دیڈیا کے شیئرز 13 فیصد گر نے سے کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ینسن ہوا نگ کو اپنے ا ستعفے کے بعد شدید قانونی ، مالی اور تفتیشی دباؤ کا سامنا ہے ۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی ، محکمہ انصاف اور امریکی کانگریس ان کے مبینہ چینی جاسوسہ ایلس ہوانگ کے ساتھ تعلقات اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔این ویڈ یا بورڈ اور امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی حساس راز چین منتقل ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔
عالمی سطح پر اے آئی کی دوڑ میں شامل بڑی طاقتیں خصوصاً چین، مشرق وسطی کے سرمایہ دار خلیجی ممالک اور مشرقی ایشیا کے ٹیکنالوجی مراکز ان کےتجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ فی الحال ہوانگ کسی نئی پیشکش کو قبول کرنے کی پوزیشن میں دکھائی نہیں دیتے ، کیونکہ ہے کہ وہ جلد امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دیں گے۔
گارجین کے مطابق 63 سالہ جینیس ہوانگ کو ایک عام ریسٹورنٹ میں برتن دھونے والے نوجوان سے دنیا میں صف اول کے بلینئر ٹائیکون بننے تک تقریبا چار دہائیوں کی طویل اور صبر آزمامسافت طے کرنا پڑی۔
تائیوان میں 1963ء میں پیدا ہونے والے ہوانگ نے 1970ء کی دہائی کے اواخر میں نو عمری کے دوران امریکہ کے ریسٹورنٹ ونیز (Denny’s) میں برتن دھونے اور ویٹر کی نوکری سے اپنے عملی سفر کا آغاز کیا تھا۔
کم عمری میں امریکہ ہجرت کے بعد ہوانگ کے چچا نے غلطی سے انہیں کینٹکی کے ایک نوعمر مجرموں کے اصلاحی اسکول میں داخل کرادیا تھا۔ جہاں انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے انجینئر نگ کی اعلی تعلیم مکمل کی اور 30 برس کی عمر میں 1993 ء میں اس ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر ان ویڈیا کی بنیاد رکھی،جہاں وہ برتن دھونے کی ملازمت کرتے رہے۔
کمپنی کے قیام کے بعد بھی انہیں اصل عالمی عروج تک پہنچنے میں مزید تین دہائیاں لگیں، جب 2023 ء میں مصنوعی ذہانت کے انقلاب نے اینویڈیا کو ایک ٹریلین ڈالر کی کمپنی بنایا اور بالآخر 2025ں26 تک ان کے ذاتی اثاثے 145 ارب ڈالر کی حیران کن سطح تک جاپہنچے جو بنیادی طورپر اینویڈیا میں ان کے 3اعشاریہ 6 فی صد حصص پر مشتمل ہے ۔ یوں ایک عام مزدورسے ٹیکنالوجی کے بے تاج بادشاہ بننے کا یہ فسفر مسلسل محنت کے پینتالیس برس پر محیط رہا۔
صورت حال کا مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔بلاشبہ، این ویڈیا اس لہر کا بنیادی ستون رہا ہے۔ 2026 تک پانچ برسوں میں اس کمپنی نے تقریباً ایک کروڑ چالیس لاکھ (14 ملین) فلیگ شپ اے آئی چپس فروخت کیں، جو مجموعی مارکیٹ کا 85 فیصد بنتی ہیں۔ کمپنی نے اے آئی انفراسٹرکچر کی ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے جال، جنہیں نیوکلاؤڈز(neoclouds) کہا جاتا ہے، کو مالی ضمانتیں فراہم کیں تاکہ وہ اپنا کاروبار آگے بڑھا سکیں۔ یہ اے آئی کمپنیوں کا ایک بڑا وینچر کیپیٹل حمایتی بھی رہا ہے، جس نے گزشتہ سال پورے یورپ میں تقریباً 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور یوں وہ وہاں کا سب سے بڑا سرمایہ کار بن گیا۔
تاہم،یہ صورتحال اسٹیو جابز کے بغیر ایپل (Apple) جیسی نہیں۔ جب اسٹیو جابز نے 2011 میں اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل سی ای او کا عہدہ چھوڑا تھا، تو وہ اپنے پیچھے ایک مکمل طور پر تربیت یافتہ جانشین اور ایک ایسی انتظامی ٹیم چھوڑ کر گئے تھے جسے صارفین اور مارکیٹ دونوں جانتے تھے۔ اور اگر این ویڈیا اے آئی کی ترقی کی لہر کا مرکزی ستون رہا ہے، تو جینسن خود این ویڈیا کا مرکزی ستون رہے ہیں۔
این ویڈیا اے آئی کے دور کی سب سے اہم ہارڈویئر کمپنی ہے، اور وہ شخص جس نے 33 سال تک اس کی حکمتِ عملی، صارفین کے ساتھ تعلقات اور جغرافیائی و سیاسی چالوں کا تعین کیا، بدترین ممکنہ حالات میں رخصت ہوا۔اور یہ حالات صرف پانچ دن میں پیش آئے۔
• نیویارک ٹائمزنے رپورٹ کیا کہ ہوانگ کا سنگاپور کی ٹیک فرم میگاسپیڈ (Megaspeed) کی سابق ایگزیکٹو ایلس ہوانگ کے ساتھ معاشقہ رہا ہے، جن کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ تھا کہ وہ بیجنگ کے لیے معلومات اکٹھی کر رہی تھیں۔
• رپورٹس میں الزام لگایا گیا کہ اس تعلق کی وجہ سے چین کو کم از کم7 اعشاریہ 5 ارب ڈالر مالیت کی این ویڈیا چپس کی ترسیل میں مدد ملی، جس پر ایف بی آئی (FBI) نے معاملے کا جائزہ لینا شروع کیا اور صدر ٹرمپ نے بھی اس کیس پر عوامی سطح پر تبصرہ کیا۔
• ہوانگ نے 8 نومبر کو ملازمین کے نام ایک کھلے خط میں اس معاشقے کا اعتراف کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے اپنی اہلیہ سے بے وفائی کی۔ میرے اقدامات سے انہیں اور ہمارے بچوں کو تکلیف پہنچی۔ میں نے جو کیا اس کا کوئی جواز نہیں ۔
• این ویڈیا کے بورڈ نے ایک آزادانہ تحقیقات کا آغاز کیا اور بیان دیا کہ اس کے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ قومی سلامتی یا این ویڈیا کے رازوں پر کوئی سمجھوتہ کیا گیا ہے۔
ز ٹائمز نے دوسرا بڑا انکشاف کیا: ایک اور معاشقہ، جو اس بار خود این ویڈیا کی ایک ایگزیکٹو کمبرلی پاول (Kimberly Powell) کے ساتھ تھا، جنہیں مبینہ طور پر مارچ میں کمپنی کی ایک کانفرنس کے دوران ہوٹل میں ہوانگ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
• بورڈ کا اجلاس رات بھر جاری رہا، اور جمعرات کی صبح تک ہوانگ کمپنی سے باہر ہو چکے تھے۔
یہاں ایک تفصیل غور طلب ہے کہ سرکاری اعلان میں خود جینسن کا کوئی بیان شامل نہیں۔ بورڈ نے ان کی بے پناہ خدمات پر شکریہ ادا کیا، لیکن ان کی خاموشی بہت کچھ کہہ رہی ہے۔ درحقیقت، یہ باضابطہ برطرفی سے پہلے دیا گیا استعفیٰ تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل (The Wall Street Journal) نے رپورٹ کیا کہ بورڈ انہیں عہدے سے ہٹانے کی تیاری کر رہا تھا، لیکن انہوں نے اس سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔
اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ جینسن ہوانگ کو ملازمت پر رکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
عظیم اظہرنے مسٹر ہوانگ کے بارے میں لکھاہے کہ انہوں نے ہماری اسٹیٹ آف دی اے آئی اکانومی رپورٹ کا ایک پرنٹ آؤٹ واپس کیاتھا جس کے صفحہ اول پر سنہری مارکر سے ان کے دستخط تھے، اور مجھ سے کہا کہ اب اس کی قدر مزید بڑھ جائے گی۔ عظیم اظہر کہتے ہیں کہ شاید آج کے بعد اس کی قدر اور بھی زیادہ ہو جائے۔