تحریک انصاف کے رہنما خرم ذیشان پارٹی عہدے اور سینیٹ رکنیت سے مستعفی
گولڈ مائننگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کی قانونی کارروائی کا اعلان
فائل فوٹو
اسلام آباد: سینیٹر خرم ذیشان نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کر دیں گے، جبکہ گولڈ مائننگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف ہتک عزت کی قانونی کارروائی بھی شروع کریں گے۔
میں نے پارٹی عہدے اور سینیٹ کی سیٹ سے استعفی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنا استعفی پارٹی قیادت بشمول چیرمین اور جنرل سیکرٹری، اپوزیشن لیڈر، اور پارلیمانی لیڈر کو کل ارسال کر دوں گا۔ اور وہ جب کہیں گے خود سینیٹ میں حاضر ہو کر چیرمین سینیٹ کے سامنے اس سے متعلق ہر قانونی تقاضہ پورا کر… pic.twitter.com/jbrsu5rfM5
— Khurram Zeeshan (@khurramzeeshan) November 15, 2026