گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام سندھ حکومت کی وجہ سے آیا، شرجیل میمن
غریب عوام کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ گھر بنائے گئے، یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن تھا،پریس کانفرنس
فائل فوٹو
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 205 کلومیٹر حفاظتی پشتوں کی دوبارہ تعمیر مکمل کی گئی۔ 12 اضلاع میں ایک لاکھ 57 ہزار ہیکٹر زرعی زمین دوبارہ زیرِ کاشت لائی گئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منچھر جھیل کا 30 کلومیٹر طویل حفاظتی بند دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ سکھر بیراج کے تمام 44 گیٹس تبدیل کر دیے گئے۔ گڈو بیراج کے 65 میں سے 54 گیٹس تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ 2027ء تک سکھر اور گڈو سمیت سندھ کے تمام بیراجوں کو جدید اور خودکار نظام پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ سے زائد گھر مکمل، مزید 7 لاکھ گھروں پر تعمیراتی کام جاری ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 42 ہزار 565 ویلج ری کنسٹرکشن کمیٹیاں قائم کی گئیں، ویلج ری کنسٹرکشن کمیٹیوں میں خواتین کی 42 فیصد نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے، امداد براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے، سندھ کا ہاؤسنگ پروگرام دنیا میں آفات کے بعد گھروں کی تعمیر نو کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کا نام سندھ حکومت کی وجہ سے آیا ہے، غریب عوام کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ گھر بنائے گئے، یہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی وجہ سے آج پاکستان کا نام روشن ہوا۔ ایس پی ایچ ایف کے تحت نہ صرف گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں بلکہ رقم براہِ راست متاثرین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کا نعرہ ہے۔
انہوں نے کہا منچھر جھیل کا 30 کلومیٹر طویل حفاظتی بند دوبارہ تعمیر کیا گیا، سکھر بیراج کے تمام 44 گیٹس تبدیل کر دیے گئے، گڈو بیراج کے 65 میں سے 54 گیٹس تبدیل کیے جا چکے ہیں، 2027ء تک سکھر اور گڈو سمیت سندھ کے تمام بیراجوں کو جدید اور خودکار نظام پر منتقل کرنے کا ہدف ہے، سندھ میں 4 ہزار 137 کلومیٹر نہری شاخوں کو پختہ کیا گیا، نہری شاخوں کی پختگی سے 4 ہزار 137 کیوسک پانی کی بچت کی جا رہی ہے۔