لاہور:الیکشن کمیشن نے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں 25 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی ، 10 منحرف ارکان کے وکیل خالد اسحاق نے دلائل میں کہا کہ میرے کلائنٹس کو کوئی نوٹس یا ایجنڈا نہیں ملا ، یکم اپریل کو مبینہ پارلیمانی پارٹی کا کوئی نوٹس نہیں ملا ۔
الیکشن کمیشن نے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنس پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔