لاہور (اُمت نیوز) لاہور میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی کر دیئے گئے۔
لاہور میں انٹرمیڈیٹ کا کیمسٹری کا پیپر20 اور انگریزی کا پیپر22 اپریل کو شیڈول تھا جو کہ اب 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی وجہ سے ملتوی کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہونے والے کیمسٹری اور انگریزی کے پرچے پانچ حلقوں میں ملتوی کیے گئے ہیں۔
لاہور بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔