جاں بحق ہونے والوں میں فاروق، افتخار اور کامران شامل ہیں۔فائل فوٹو
جاں بحق ہونے والوں میں فاروق، افتخار اور کامران شامل ہیں۔فائل فوٹو

مقتول ذیشان کا بھائی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی نے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سانحہ ساہیوال میں مقتول ذٰیشان کے بھائی احتشام نے لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دیدی ہے۔ درخواست میں قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج  کرنےاور مقتول ذیشان کو بے گناہ قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ذیشان شریف انسان تھا۔

ادھرسانحہ ساہیوال کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے زیر استعمال اسلحہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں جمع کرا دیا گیا ہے، اسلحہ میں 4 رائفلیں اور 3 نائن ایم ایم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ساہیوال کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔