25 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس پرفیصلہ محفوظ

میرے کلائنٹس کو کوئی نوٹس یا ایجنڈا نہیں ملا،یکم اپریل کو مبینہ پارلیمانی پارٹی کا کوئی نوٹس نہیں ملا ۔وکیل

               
May 17, 2022 · قومی
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

لاہور:الیکشن کمیشن نے 25 ارکان  پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں 25 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی ،  10 منحرف ارکان کے وکیل خالد اسحاق نے دلائل میں کہا کہ میرے کلائنٹس کو کوئی نوٹس یا ایجنڈا نہیں ملا ، یکم اپریل کو مبینہ  پارلیمانی پارٹی کا کوئی نوٹس نہیں ملا ۔

الیکشن کمیشن نے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنس پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔ خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔