صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو
صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے حکومت کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل لایا جارہا ہے۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے کوئٹہ روانہ ہو گئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سانحہ مچھ کے لواحقین اور ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلیے کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مرادعلی شاہ ،یوسف رضاگیلانی کے ساتھ کوئٹہ پہنچنے کی کوشش کررہاہوں۔طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث اترنا پڑادوسرا انتظام کررہے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ وزیراعظم سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات پورے کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کی قیادت آج سانحہ مچھ کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیلیے آج کوئٹہ جائے گی اور ورثا سے شہدا کی تدفین کی درخواست کی جائے گی ۔مریم نوازآج دوپہر وفد کے ہمراہ کوئٹہ کیلیے روانہ ہو گئی ہیں جبکہ عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جے یو آئی کاوفد بھی کوئٹہ جائے گا۔