اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورکینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جوما کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی جس میں پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کینیا کے ساتھ مختلف النوع باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔خیال رہے کینیا کی وزیر خارجہ ایمبیسڈر ڈاکٹر مونیکا جوما 2 اور 3 مئی کو کراچی میں ہونے والی کینیا پاکستان ٹریڈ و انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔