(ن) لیگ آج ساہیوال میں سیاسی پاور شوکرئے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے انتخابی مہم کے حوالے مختلف شہروں میں جلسوں کا شیڈول کردیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن آج ساہیوال میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرےگی،جلسے سے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے،شیخ ظفر اقبال سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔شہر کو پارٹی پرچموں اور پارٹی قیادت کے بینرزسے سجا دیا گیا ہے اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں اور بڑے بڑے بینرز آویزاں کر دیئے گئے اور کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم بھی آویزاں کرد یا گیا ہے ،جلسہ گاہ میں سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،1500 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔