نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی، این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرگئیں،سسٹم سے 1200میگاواٹ بجلی نکل گئی ، اس کے علاوہ 3600 میگاواٹ کے تین آر ایل این جی پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں۔ صورتحال کے باعث عارضی طور پر ملک میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا امکان ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تین ایل این جی پاور پلانٹس ،حویلی بہادرشاہ ، بھیکی پاور پلانٹ اور بلوکیٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں، تینوں ایل این جی پاور پلانٹس 3600میگا واٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ ون اور چشمہ ٹو کی بحالی شام تک توقع ہےجبکہ چشمہ تھری اور چشمہ فور کی بحالی میں وقت لگ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کی طرف سے پانی کی کم طلب کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی کم ہے، نیلم جہلم پاور پلانٹ بھی تاحال ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی صورتحال کی وجہ سے قومی گرڈ کو بجلی شارٹ فال کا سامنا ہے ۔