پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،حکومت پٹرول قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے کم آمدنی والوں کی مشکلات بڑھیں گی،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکا خون نچوڑا جا رہا ہے۔آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے اراکین کو پارلیمان میںپیٹرول کی اضافی قیمت کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت دے دی۔واضح رہے حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔پیٹرول ایک روپے 70 پیسے اور ڈیزل2 روپے 31 پیسے مہنگا ہو گیا۔