فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

پشاور : فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کافیصلہ، ساجد طوری کچھ دیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے لاہور میں ملاقات کریں گے اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔ ساجد طوری نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے فاٹا کے عوام کے بہت سے مسائل حل کیے ہیں، فاٹا میں ترقی اور امن صرف پیپلز پارٹی کے دور میں آیا ۔ ساجد طوری فاٹا سے دوبار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔