کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ یوم مزدور پر شکاگو کے شہید مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ٹریڈ یونینز کو پیپلزپارٹی کے دور میں بحال کیا گیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، پیپلزپارٹی نے پنشن میں اضافہ کیا ،سندھ حکومت نےمزدوروں کیلیے سب سےزیادہ قوانین منظورکیے،1سپریم کورٹ نے بھی سندھ حکومت کی تعریف کی، مزدوروں اور صنعتوں کیلئے 14قانون سازیاں کی گئیں ،سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے لیبرپالیسی کا اعلان کیا، سندھ حکومت پہلی ہےجس نے سہ فریقی لیبرپالیسی دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ بجٹ میں مزدوروں کے لیے کوئی اسکیم نہیں ہے، بجٹ میں مزدوروں کے لیے کچھ نہیںتھا اس لیے بھی اس پر تنقید کی ۔