کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے آصف زرداری نے نوازشریف سے متعلق ایساکوئی بیان نہیں دیا جو میڈیا پر نظر آرہا ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری سے منسوب اس بیان کےبارے میں کل ہی تردید جاری کردی گئی تھی۔ یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ میاں صاحب اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لیکر پیپلز پارٹی کےخلاف مہرہ بنے ہیں ۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کرکے نوازشریف ہی فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ نواز شریف نےایساکوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے پارلیمنٹ اور سیاسی قوتیں مضبوط ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بینظیرکی شہادت سے پہلے انتخابات کا بائیکاٹ کیا لیکن بینظیر نے انھیں انتخابات لڑنے کے لئے قائل کیا۔ انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جمہوریت کے لئے ایک کردار رہا ہے، نواز شریف کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔