محنت کشوں کے عالمی دن پر محنت کش کو کچل دیا گیا

لاہور: محنت کشوں کے عالمی دن پر محنت کش کام کرتےہوئے زندگی کی بازی ہارگیا، رنگ روڈ کرول گھاٹی پر صفائی میں مصروف مزدور کو گاڑی نے کچل دیا، حادثے کا شکار وکٹر مسیح لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ملازم تھا۔ واضح رہے کہ آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہاہے، پوری دنیا میں آج مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے۔