اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت کرتےہوئےکہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں بنا، پی پی دورکے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی زیادہ تھے اب کم ہیں، انہوںنے کہاکہ مارچ 2013 میں پٹرول 106 روپے 60 پیسے فی لیٹر تھا آج پٹرول کی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے۔