پی ٹی آئی خواتین سے معافی مانگنے کے بجائے رانا ثنااللہ نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگنے کی بجائے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، انہوںنے کہاکہ جو لوگ میرے بیان پر تنقید کررہےہیں ان کی میں عزت کرتا ہوں لیکن پی ٹی آئی والے تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، کیا عائشہ گلالئی کسی کی بیٹی نہیں ہے، جسے عمران خان نے میسجز کے ذریعے حراساں کیا، انہوںنے عمران خان سے موبائل فون دینے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاکہ عائشہ گلالئی کو حراساں کرنے پر عمران خان معافی نہیں مانگیں صرف وہ اپنا فون دے دیںاگر عمران خان بلیک بیری دینے کیلئے تیار ہوں تو میں معذرت کرنے کیلئے تیار ہوں۔