آئندہ الیکشن میں ن لیگ مقابلہ نظر نہ آنے والی قوتوں سے ہے۔نواز شریف

ساہیوال :شیخ ظفر علی اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کا جلسہ، کارکنوں کی بڑی تعدادنے جلسے میں شرکت کی،جلسے سے خطاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہاکہ لاڈلاصاحب! آپ کی دال نہیں گل رہی ،پہلے بھی فیل ہو اب بھی کچی فیل ہو،انہوںنے کہاکہ یہ اچھے بھلے روشن پاکستان کو پھر پیچھے دھکیل رہے ہیں، جاکر پشاور میں دیکھ لو کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے، پشاور ٹوٹا پھوٹا ہے باقی خیبرپختونخوا کا حال بھی برا ہے اور اس سے پوچھو خیبرپختونخوا میں کونسی لوڈشیڈنگ ختم کی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ ووٹ کوعزت دوکا مطلب ہے جو 70 سال سے ہوتا رہا وہ آیندہ نہ ہو جب کہ آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کا مقابلہ کچھ ایسی قوتوں سے ہے جو نظر نہیں آتیںاور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ دوسروں کو ووٹ دینا ایسا ہی جیسے یہاں پٹھوؤں کی حکومت قائم ہو۔اس سے قبل جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی کے مینار پاکستان جلسے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ہم جب ساہیوال جاتے ہیں تو جلسے میں ساہیوال کے لوگ ہوتے ہیں ، ہم جب پشاور جاتے ہیں تو پشاور کے لوگ، سوات جاتے ہیں تو سوات کے لوگ جلسے میں ہوتے ہیں،لیکن پی آئی آئی والوں نےجلسے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ کا لالچ دے کر بندے لانے کا کہا،پورےپاکستان سےلوگ اکٹھے کرکےلاہورکےجلسےمیں لائےگئے،پشاور سے بسوں میں لوگ بھر کے لائے گئے ، پنجاب اورلاہور کےعوام نے تمہاری بات سننے سےانکار کردیاہے لوگوں کو معلوم ہے تم انگلیوں کے اشارے پر چلتے ہو اس لیے لوگوں نے انہیں مسترد کردیاہے۔ لوگ کیوں تمہاری بات سنیں تم انگلی کے اشارے پر چلتے ہو،مریم نواز نے کہاکہ اتنے پیسے خرچ کرکے پشاور سے لوگ لیکر آنے تھے تو جلسہ ہی پشاور میں رکھ لیتے ،پشاور میں جلسہ کرلیتے تو پیسے بھی بچ جاتے اور لوگ بھی خوار نہ ہوتے،لیکن اچھا ہوا تم پشاور سے لوگ لائے انھوں نے لاہور آکر یہاں کی ترقی دیکھ لی۔رہنما مسلم لیگ ن نے جلسے میں عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے بھی لگوائے اور کہاکہ زرداری اور عمران خان ووٹ مانگنے آئیں تونعرے لگانازرداری عمران بھائی بھائی ۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے مریم نواز نے مزید کہاکہ عمران خان کہتےہیں ان کےایم پی اےچور ہیں اور ایم پی اے کہتے ہیں لیڈر چور ہے،عمران خان کا کردار ہر الیکشن کے اندر مہمان ادا کار کا ہوتا ہے ، عمران خان کا کردار ختم ہوجاتا ہے تو پھر وہ کہیں نظر نہیں آتے ، الیکشن کے بعد عمران خان آپ کو دور دور تک نظر نہیں آئیں گے،کیوں کہ عمران خان کی قسمت میں استعمال ہی ہونا