مینار پاکستان جلسے نے ن لیگ والوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔شفقت محمود

لاہور:‏پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اور ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف کا پہلی دفعہ احتساب ہورہا ہے اس لئے اب ان کا رونا بند نہیں ہو رہا،انہوں نے ہمیشہ اپنی کرپشن کا دفاع کیالیکن آج تک یہ نہیں بتایاکہ لندن فلیٹس کس کے ہیں؟ ۔ ساہیوال میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےشفقت محمود نے کہاکہ باپ بیٹی کی ساری تقریر عمران خان کے بارے میں تھی ،مینار پاکستان لاہور میں ہونےوالے کامیاب ترین جلسے نے ن لیگ کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اس کامیاب جلسے کے بعد عمران خان نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہے عوام اب ان کی چکنی چپڑی باتوں میں کسی صورت نہیں آئیں گے ۔