کراچی کو کھویا ہوامقام واپس دلوائیںگے۔حافظ نعیم الرحمان

کراچی:جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرتی ہے، ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیںہم کراچی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے ،کراچی کے تشخص کو بحال کریں گے اور تہذیب و شائستگی جو اس کی پہچان تھی واپس لائیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ ظلم کے نظام میں عوام کو انصاف فراہم نہیں ہوتا ، ہمارا کام اور ہماری سیاست ظلم کے نظام کو ختم کر کے اسلام کے عدل و انصاف کے نظام کو قائم کرنا ہے،اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی عوام کے مسائل حل کرسکتا ہے،ہماری سیاست زندگی کے ہر شعبے میں عوام کی خدمت کرنا ہے ۔