عمران فاروق قتل کیس : گرفتارتینوں ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے متحدہ بانی کےخلاف سیکشن 512 کاچالان عدالت میں جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم محسن علی نے کاشف کےساتھ مل کرعمران فاروق کوقتل کیاجبکہ خالدشمیم اورمعظم علی نے محسن کی معاونت کی۔عدالت نے تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کردی ،تینوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے اور ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے اور پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔بعدازاں عدالت نے سماعت 8 مئی تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے 2 گواہوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب اور ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے عبدالمنان کو آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کردیئے۔