(ن) لیگ آج صادق آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پاکستان مسلم لیگ( ن) آج صادق آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی،جلسے سے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے، جلسے کیلئے انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں۔شہر کو پارٹی پرچموں اور پارٹی قیادت کے بینرزسے سجا دیا گیا ہے اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں اور بڑے بڑے بینرز آویزاں کر دیئے گئے اور کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے ساؤنڈ سسٹم بھی لگادیاگیا ہے ،جلسہ گاہ میں سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔