راؤ انوار کو ہتھکڑی میں پیش نہ کیا تو پورا ملک بند کردیں گے، اہلخانہ نقیب

کراچی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ بھی آج انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار بیمار نہیں مکار ہے، اگر اب انہیں ہتھکڑی لگاکر نہیں لایا گیا تو احتجاج کرکے پورا ملک بند کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار تو بہادر تھا، اب حیلے بہانے بنارہاہے، ہمیں اللہ کے بعد عدالت سے امید ہے، راؤ انوار سندھ حکومت کا بہادر بچہ بنارہا ہے تو یہ عمل انصاف کے خلاف ہوگا۔