خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مالاکنڈ،ژوب ڈویژن اورفاٹا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کے ساتھ تیز ہواؤں بھی چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بدھ اور جمعرات کو بالائی خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش متوقع ہے۔