پاک بحریہ نے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی کشتی کو بچالیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پرمامورپاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیرنے صومالیہ سے تقریباً 180 ناٹیکل میل دورامدادی آپریشن کرتے ہوئے کھلے سمندرمیں پھنسی پرتگالی سیلنگ بوٹ میں موجود کئی افراد کوبچالیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بینی لیو2 نامی پرتگالی سیلنگ بوٹ ایندھن ختم ہونے کے باعث کھلے سمندرمیں پھنس گئی تھی، بوٹ میں خواتین اوربچے بھی موجود تھے، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اوریہ دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر نکلے تھے۔ پی این ایس عالمگیرنے بوٹ کو ایندھن، صاف پانی اوراشیاء خورونوش فراہم کیں۔ پرتگالی فیملی نے پاک بحریہ کے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔