اقتدار میں وہی آئے گا جس کو عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔مشاہداللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا کہ ن لیگ ایک عینک سے سارے صوبوں کو دیکھتی ہے ،خیبر پختونخوا میں موٹروے اور سندھ میں توانائی منصوبے کس نے بنائے ہیں؟۔مشاہد اللہ نے کہاکہ آئندہ حکومت اس کی ہوگی جس کے پیچھے عوام کھڑی ہوگی عوام سلیکشن کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ کرپشن کرپشن کی باتیں کرنے والوں نے احتساب کمیشن کے ساتھ کیا کیا ؟وہ لوگ کہتے ہیں باہرمکان بنالیے،ان کے اپنے محل دبئی ،لندن میں ہیں۔