لاہور کیلئے 11نکات دینے والوں نے پشاور میں کچھ نہیں کیا۔شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے لاہور کے جلسے میں 11نکات دیے لیکن پشاور میں غربت کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا،مخالفین نے اپنے صوبوں میں عوام کو صرف مایوسی دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین ہوش کے ناخن لیںاور ہمارے پاس آئیں ہم انہیں خدمت کرنے کی مفت ٹریننگ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبا زشریف کا کہناتھا کہ امیروں نے سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرائے جبکہ بد ترین کارکردگی والے باتیں کرتے ہیں، ہم لاہور میں ایک نہیں کئی جلسے کریں گے۔سابق وزیر داخلہ سے متعلق بات کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ چوہدری نثار میرے دوست ہیں اور وہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما ہیں ۔