اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ فاٹا میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش ہے ، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لیے پاکستان کے تمام ادارے پرعزم ہیںجبکہ فاٹا اصلاحات فاٹا کے عوام کی ضرورت ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےوزیراعظم نے کہاکہ فاٹا اصلاحات کا نفاذ سب کی خواہش ہے ،چاہتے ہیں تمام جماعتیں متحد ہوکر فاٹا اصلاحات کو مکمل کریں ، تمام پارلیمانی رہنماوں کو اعتماد میں لوں گا۔