ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچایاجائے گا۔آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجونے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کرنے والوں کو انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتےہوئے کہاکہ ہزارہ برادری کے ہر فرد کی ہلاکت ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ ہم پہلے مسلمان ہیں پھر کچھ اور، مذہب،مسلک،زبان اور برادری کی تفریق کے بغیر ہر پاکستانی دشمن کیخلاف متحد ہے، ہمیں قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم کو شکست دینا ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے پر اقدام اٹھایا جائے گا۔آرمی چیف نے کہاکہ ہماری بہادر افواج ملک میں قیام امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں، رواں سال بھی اب تک کوئٹہ میں 37 سکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں، ہم نے بہت سے دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا ہے، ان دہشت گردگروپوں کو دشمن ایجنسیوں کی حمایت حاصل ہے ۔