نواز شریف کا قصور اوپر سے آرڈر لینے سے انکار کرناتھا۔مریم نواز

صادق آباد: مسلم لیگ ن کا جلسہ ، جلسے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جلسے سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کا یہ قصور تھا کہ اس نے جھکنے اور اوپر والوں سے آڈر لینے سے انکار کر دیا تھا۔ آج جلسہ صادق آبادکا،مجمع صادق آباد اورلیڈر پاکستان کاہے۔ عوام اپنے ہردل عزیز لیڈر پر محبتیں نچھاور کررہے ہیں ، نوازشریف سے ہونے والی ناانصافی اور زیادتیوں کے خلاف کھڑے ہوں ، جو سیاسی لوٹے ہیں ان کی دال نہیں گلنے والی ،پارٹی چھوڑکرجانیوالوں کاالیکشن میں وہ انجام ہوگاکہ پارٹی چھوڑنےسےپہلے10بارسوچیں گے۔مریم نواز نے کہاکہ خواجہ آصف کونااہل کیاتوخواجہ آصف کی آمدپرشہرامڈآیا،لوگ خواجہ آصف کی قدر اس لیے کرتے ہیں کہ وہ وفادار آدمی ہیں، خواجہ آصف وفادارآدمی ہیں،نوازشریف سےوفا نبھائی ہے۔