پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ ہوگئی ،وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری عہدوں سے بھی مستعفی ہوگئے،جماعت اسلامی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ دوستانہ ماحول میں علیحدگی اختیار کرکے اچھی سیاسی روایت قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا، میرٹ کا قیام ہمارا مشترکہ ایجنڈا تھا، عوامی مفاد سب سے مقدم ہے،واضح رہے کہ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے سراج الحق سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست بھی کی تھی۔