اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ،اس موقع پر نواز شریف نے کہاکہ لوڈشیڈنگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے،نواز شریف نے وزیراعظم کو بجلی کی اضافی پیداوار کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ بجلی کی اضافی پیداوار کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی ملاقات میں وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی بلایا گیا ۔