اٹک : بسال روڈ پربارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گئی،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں سویلین ملازمین سوار تھے، دھماکےکے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیور کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔