لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی خارجہ پالیسی نہیں ،ہماری خارجہ پالیسی کی وجہ سے حالات بہتر تھے، ہمارے دور میں ہمسایوں کیساتھ بہتر تعلقات تھے۔ہم نے کاشتکاروں کے لیے نئی پالیسی بنائی ہے، نئی پالیسی کےتحت یوریاکی بوری 500 روپے میں ملے گی ،وہ وقت دور نہیں جب کامیابی پیپلزپارٹی کے قدم چومے گی ۔ انہوںنے کہاکہ جو کام میں پانچ سال پہلے کرتا ہوں ان کو پانچ سال بعد یاد آتا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےآصف زرداری نے کہاکہ عمران خان لمبی لمبی تقریریں کرتے ہیں ان کے پاس منشور میں کچھ نہیں، فاٹا کے عوام بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں، بے نظیر بھٹو فاٹا کے انضمام کے لیے عدالت میں گئی تھیں۔