اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے صحافیوں کی پارلیمنٹ ہاؤس جانے والی ریلی کو روکنے کے واقعے کانوٹس لے لیاہے ۔ عالمی یوم صحافت پراسلام آباد میں صحافیوں کی جانب سے ریلی نکالی ،ریلی کے شرکا نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنا تھا جہاں صحافیوں نے پارلیمنٹ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا تھی لیکن پولیس نے ریلی کو ڈی چوک پر ہی روک لیا اور آگے جانے کی اجازت نہ دی،اس دوران پولیس اور صحافیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کےبعد ریلی کے شرکا نے پولیس رویئے کے خلاف احتجاجاً دھرنا دےدیا۔عالمی یوم صحافت پراسلام آباد میں صحافیوں کی جانب سےنکالی گئی ریلی میں پی ایف یو جےاور متعدد ایسوسی ایشنز سمیت غیر ملکی میڈیا نمائندوں نےبھی شرکت کی۔