الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کی تیاریاں تیز کردیں

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کی تیاریاں تیز کر دیں، پولنگ کے عملے کی تربیت بھی آخری مراحل میں ہیں،نئی حلقہ بندیوں اور نئی ووٹرز لسٹوں کی تیاری بھی ہوچکی ہے۔صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اسی ماہ متوقع ہے۔ پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے لیے الگ الگ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کیے جائیں گے ،ضلعی ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا ۔