اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات 90 روز میں نہیں60 روز میں ہوں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔عشائیے میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنا دیا ہے، نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے اور امید ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔