اٹک میں بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد ڈی پی او اٹک اور آرپی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ جائے حادثہ پہنچے اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔اٹک کے ڈپٹی کمشنر رانا اکبر کے مطابق دھماکا بسال موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہر بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔