اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 2014 کے اسلام آباد دھرنے کے دوران قائم کیے گئے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی۔گزشتہ سماعت پر عمران خان کے پیش نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ چار مئی تک کے لیے موخر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گےواضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔