ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان بری

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 2014 کے اسلام آباد دھرنے کے دوران قائم کیے گئے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی،آج عمران خان ذاتی حیثیت میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایس ایس پی تشدد کیس میں بری کردیا ۔کیس کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کے پیش نہ ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ چار مئی تک کے لیے موخر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گےواضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔