اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ایس ایس پی تشدد کیس سے بری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ مقدمےسے بریت پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جب پاور میں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کےغلط استعمال کوختم کرے گی، سندھ میں بھی لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ میاں صاحب کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، انہیں ماہرنفسیات سے چیک کرانا چاہیے،مجھ پر دہشت گردی کا کیس بنایا گیا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا لیکن اب نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں موجود لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔