کوئٹہ میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق

کوئٹہ: خاران میں فائرنگ سے 6 مزدورجاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مزدوری کیلئے آئے ہوئے 6 مزدور موقع پر ہی چل بسے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔