لاہور:پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےوزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ’ہماری ماؤں، بہنوں کے بارے میں تحریک انصاف کا سوشل میڈیا کیا کچھ نہیں کہتا، میں نے ایوان کے اندر معذرت کرلی ہے، اپوزیشن کہتی ہے سوری کہو، یہ نہیں ہوگا، سوری نہیں کہوں گا، سوری کا ایک لفظ بھی نہیں کہوں گا، اپوزیشن کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے‘۔انہوں نے کہا کہ سوری نہیں کرسکتا میں اپنا بیان واپس لیتا ہوں، سوری میں پانچ حروف ہیں، اس کا پہلا حرف ’س‘ بھی نہیں کہوں گا لہٰذا اب اس پر مزید بات کرنا مناسب نہیں۔یا درہے کہ تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید رد عمل پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے معذرت بھی کی تھی۔